نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 450 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔
نیب کے مطابق مارچ سے اب تک کل ریکوریز کا حجم 16 ہزار 940 ارب روپے تک پہنچ گیا،دوسری سہ ماہی کے دوران 10 لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سرکاری زمین واگزارکروائی گئی۔
سپریم کورٹ کے پاس نیب مقدمات سننے کا اختیار نہیں، عدالت کا بڑا فیصلہ
ہاؤسنگ اور مالیاتی فراڈ کے 24 ہزار 365 سے زائد متاثرین کو 42.30 ارب روپے اور اثاثے واپس دلائے گئے،سکھر میں 8 لاکھ 53 ہزار 678 ایکڑ زمین واگزار کر کے منتقل کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جنگلات و قدرتی ذخائر کی 2 لاکھ 9 ہزار 544 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی،کراچی میں غیر قانونی الاٹ شدہ 11 ہزار 422 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی۔
اسی طرح لاہور میں ایک ہزار 909 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی،جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے 810 ایکڑ زمین واگزارہوئی۔
نیب کا رئیل اسٹیٹ میں فائل کلچر ختم کرنے اور نقد جائیداد خرید و فروخت پر پابندی کا اعلان
ملتان میں 920 ایکڑ سرکاری زمین واگزارکرائی گئی،نیب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام دفتری امور کو پاک ای آفس اور اے آئی پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔
