سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔
ہم نیوزکے پروگرام ’’صبح سے آگے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے گلگت بلتستان میں الیکشن لڑا،انتخابی سرگرمیوں اورمہم میں گرماگرمی ضرور ہوتی ہے،ہمیں شائستگی اورتہذیب کےدائرےمیں بیانات دینے چاہئیں،الزامات اورغیرذمہ دارانہ بیانات سے گریزکرناہوگا۔
بجٹ کےموقع پربھی پیپلزپارٹی دھمکی دے رہی تھی،صدر آصف زرداری کےہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے اتحاد رہےگا،آزادکشمیرالیکشن میں پیپلزپارٹی اپوزیشن میں ہوگی یاحکومت میں یہ ان کافیصلہ ہوگا،ہمیں توخوشی ہوگی پیپلزپارٹی حکومت میں شمولیت اختیارکرے۔
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے،پیپلزپارٹی دھاندلی کاالزام تولگاتی ہے مگرثبوت بھی ضروری ہے،الیکشن کمیشن آزادکشمیر ثبوت کی بنیادپرتحقیقات کرےگا۔10اگست کوالیکشن کاتیسرا مرحلہ مکمل ہوجائےگا۔
نقوی صاحب، پی سی بی میں انقلاب لائیں، شائقین اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، خواجہ آصف
خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی ،اس سال دہشت گردی کاخاتمہ ہماری ترجیح ہوگی۔
اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنی رائے کااظہار کیاتھا،اگروزیرداخلہ کے دماغ میں کوئی ایجنڈاہے تووہ اس پربحث کرائیں۔
پاکستان آٹو موڈ پر نہیں چل سکتا ، ترقی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ، خواجہ آصف
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے خلاف ملک بھر میں سیاسی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
