سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ، لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک خوارج دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک ، ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل شہید
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے، سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے خیبر پختونخوا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ بنیادوں پر متعدد کارروائیاں کیں جس میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے کٹھی کلی میں کارروائی کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، خودکش بمبار سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کیا۔ ان کارروائیوں میں زمینی اور کواڈ کاپٹر استعمال کیے گئے۔
اس کے علاوہ باجوڑ کے علاقے شاکرو میں سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
