امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔
آج عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 4.2 فیصد کمی کے بعد 84 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 5 فیصد کمی کے ساتھ 80 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
اس کے بعد کاروبار کے دوران مزید کمی دیکھنے میں آئی اور امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.97 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، برطانوی تیل مزید سستا ہو کر 82.92 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
Crude oil rallied up to $88 (WTI) late Friday evening after US (via CBS News) announced plans to attack Irans energy infrastructure (power plants and refineries).
Sunday afternoon oil prices collapsed (WTI $79, Brent $83) as no US weekend attack happened.
WTI Crude is down… pic.twitter.com/ay9IY6sJxx
— Morgan Downey (@morgan_downey) August 3, 2026
متحدہ عرب امارات کا مربن آئل بھی مزید سستا ہو گیا ہے جس کے فی بیرل سودے 80.08 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں بھی پڑتا ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل کیا جا رہا ہے۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آج پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
واضح رہے کہ ابھی ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحری جہازوں کے لیے نہیں کھولا ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان کے ساتھ ایک محفوظ عارضی بحری راہداری قائم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا اضافہ
مذاکرات کامیاب ہو جانے کی صورت میں اس محفوظ بحری راہداری سے جہاز محدود پیمانے پر گزر سکیں گے، اس صورت میں تیل و گیس کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔
