نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و شہداء کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
کراچی، لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوئے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے بڑی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
چہلم امام حسینؓ ، خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی
راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمدہوا، جومقررہ راستوں کمیٹی چوک، مری روڈ، کالج روڈ، فوارا چوک اور راجہ بازار سے ہوکرامام بارگاہ قدیم میں میں اختتام پذیر ہو گا۔
کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہواجومقررہ راستوں سے ہوت ہوا حسینہ ایرانیاں کھرادرمیں اذان مغرب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔
لاہور میں چہلم امام حسینؓ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی گیٹ سے برآمد ہو گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ عزاداروں کےلیے سبیل ،نذرو نیازکا اہتمام کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر حضرت امام حسین ؓ کے چہلم پر کربلا پہنچ گئے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملک و قوم کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا
سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ کا چہلم منانے کے لئے کربلا آیا ہوں، کربلا میں حق اور باطل کا مقابلہ ہوا اور فتح حق کی ہوئی،حضرت امام حسین کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
