تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،سائنس گروپ میں پہلی3 پوزیشنز طالبات نےلیں۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق سائنس گروپ میں اومامہ علی نے 1182 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن لےلی، عتیقہ نے 1178 نمبرز لے دوسری پوزیشن لی،حریم خان نے 1177 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
آرٹس گروپ کے محمد ابوذر نے 1088 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،سائرہ ظفر نے 1074 نمبر لے کر آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن لی۔
خصوصی بچوں کے زمرے میں بھی نمایاں کامیابیاں سامنے آئیں۔ محمود ایاز نے ایک ہزار 60 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ رابعہ بی بی ایک ہزار 52 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ محمد اذان خان نے ایک ہزار 51 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
پشاور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 97 ہزار 950 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ اس طرح نویں جماعت کا مجموعی کامیابی کا تناسب 59.06 فیصد رہا، جبکہ 40 ہزار سے زائد طلبہ اگلی جماعت میں ترقی حاصل نہ کر سکے۔
دسویں جماعت کے نتائج کے مطابق 95 ہزار 496 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 66 ہزار 988 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ بورڈ کے مطابق 27 ہزار 788 طلبہ امتحان میں کامیاب نہ ہو سکے، جبکہ دسویں جماعت کا مجموعی کامیابی کا تناسب 70.15 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی انٹربورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے
پشاور بورڈ کے حکام نے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنی مزید تعلیمی سرگرمیوں میں بھی اسی محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔
