الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نےحلقہ ایل اے 27مظفرآباد 1میں پولنگ ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ کےباعث ایل اے 27 میں پولنگ شروع نہ ہو سکی، متعدد سڑکیں بندہونےسے پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت نہ پہنچ سکا۔
آزاد کشمیر کی مہاجر نشستوں پر سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عطا اللہ تارڑ
ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کےباوجود بند سڑکیں بحال نہ ہو سکی۔ایل اے27میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان آج دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے ووٹرزسےتعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تمام حلقوں میں پولنگ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن سیل کے انچارج سردار عبدالشکور نے کہا تھا کہ حلقہ ایل اے-27 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار جاوید ایوب کے پولنگ اسٹیشنز پر مقررہ وقت گزرنے کے باوجود پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔
سردار عبدالشکور نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر نہ تو انتخابی عملہ موجود ہے اور نہ ہی پولنگ اسٹاف پہنچا ہے، جس کے باعث ووٹرز اپنے حق رائے دہی سے محروم ہو رہے ہیں اور انتخابی عمل غیر ضروری تاخیر کا شکار ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات: الیکشن کمیشن نے تمام 13 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے
انہوں نے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملہ تعینات کیا جائے اور پولنگ کا عمل مزید تاخیر کے بغیر شروع کرایا جائے تاکہ ووٹرز بروقت اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔مگر اب الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
