واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس کی دفاعی صلاحیت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا دفاعی نظام تباہ کر دیا گیا ہے اور اس کی فوجی صلاحیت کو ختم کر دیا گیا ہے، تاہم ان کے مطابق ایران کے پاس اب بھی کچھ ڈرونز اور میزائل صلاحیت موجود ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں اور اس تنازع میں امریکا کو برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت تقریباً ختم ہو چکی ہے جبکہ ڈرون صلاحیت بھی بہت کم رہ گئی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کے پاس چند ماہ پہلے کے مقابلے میں بہت کم میزائل موجود ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے 159 جہاز سمندر کی تہہ میں ہیں جبکہ تقریباً 200 جہاز تباہ ہو چکے ہیں۔
🚨 UPDATE: President Trump now says he's "losing faith" in Iran because "they lie"
"I'm losing faith in them because they do lie and do, they do misrepresent!"
"I'm waiting for Steve to call me, I was in negotiation, and instead I got a call from Pete that they just shot five… pic.twitter.com/qnni9y7STw
— Eric Daugherty (@EricLDaugh) July 31, 2026
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے ساتھ معاہدہ خطے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے اور معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر، امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہیں۔
مینی سوٹا میں سائبر حملے کے معاملے پر امریکی صدر نے کہا کہ بعض حکام اس کا الزام ایران پر عائد کر رہے ہیں، تاہم ان کا خیال نہیں کہ ایران اس حملے کا ذمہ دار ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس واقعے کا ذمہ دار مینی سوٹا کے حکام اور گورنر کو قرار دیں گے کیونکہ ان کے بقول وہاں شدید نااہلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینی سوٹا میں 30 واٹر پلانٹس پر سائبر حملہ ہوا تھا، جبکہ ایران کے پاس اس وقت مینی سوٹا کے معاملات پر توجہ دینے سے زیادہ بڑے مسائل موجود ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں اور ایران کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو سخت ضرب لگا رہا ہے اور ایرانی قیادت کو حواس باختہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کامیابی حاصل کر رہا ہے۔
ایران کا اردن میں متعدد امریکی جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر دباؤ جاری ہے اور حالات ایسے ہیں کہ تہران کو بالآخر ہار ماننا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائیاں ایران کی صلاحیتوں کو محدود کر رہی ہیں۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا اور ایران کے حوالے سے پالیسی پر سخت مؤقف برقرار رکھا جائے گا۔
