صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےخاتمےاورپائیدار امن کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسزکےساتھ کھڑی ہے۔
صدرآصف علی زرداری سےوزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی امن و امان،خصوصاً خیبر پختونخوا اوربلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن پانچویں روز بھی جاری، متعدد ٹھکانے تباہ
وزیرداخلہ نےصدرمملکت کوخیبر پختونخوااوربلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی، صدرمملکت نے پاک افواج، قانون نافذکرنےوالےاداروں اورپولیس کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخاتمےاورپائیدارامن کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسزکےساتھ کھڑی ہے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اوردیگراہم قومی امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 32 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
مستونگ میں آپریشن العزم جاری ، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 16ہو گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں ، ٹارگٹڈ کارروائیوں میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی سکیورٹی فورسز نے متعدد کارروائیاں کیں ، جس میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 خارجی دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
نوشکی میں ہلاک دہشتگردوں اور خارجیوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز آلات بھی برآمد کر لئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے شروع کیے گئے “عزمِ استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف بھرپور مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک ، ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل شہید
دوسری جانب سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
آپریشن شعبان ، بلوچستان میں مزید 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ، مجموعی تعداد 88 ہو گئی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے جوان کانسٹیبل گلفام شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں اسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 خوارج نے ایک مکان میں پناہ لے کر اہلِخانہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
