پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر منفی کا رجحان ہے ، جبکہ امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 100انڈیکس 1297پوائنٹس گراوٹ کا شکار ہے ، انڈیکس 1لاکھ 76ہزار326پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتےدیکھاگیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر277روپے84پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔
یا د رہے گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس638.45پوائنٹس کی کمی سے 177623.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ریڈی مارکیٹ میں 958.013 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 41.56 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) 20.021 کھرب روپے سے کم ہو کر 19.951 کھرب روپے رہ گیا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،306 کی قیمتوں میں کمی اور 101کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کا تیز ترین بک بلڈنگ، صرف 5 سیکنڈز میں اربوں کا لین دن مکمل
کے ایس ای 30 انڈیکس 216.12 پوائنٹس کی کمی سے 53131.55 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 695.43 پوائنٹس کی کمی سے 250814.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے 273.054 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام 72.250 ملین اور ٹرسٹ بروکریج 63.665 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 121.56 روپے بڑھ کر 1,337.15 روپے ہو گئی جبکہ بابا فرید شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص 49.72 روپے اضافے کے بعد 546.95 روپے پر بند ہوئے۔
ایران جنگ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخی جھٹکا
دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 68.00 روپے کم ہو کر 18,170.00 روپے رہ گئی جبکہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص 46.71 روپے کمی کے بعد 1,998.29 روپے پر بند ہوئے۔
