جنوبی کوریا میں صدی کی مہنگی ترین طلاق، عدالت نے ارب پتی شخص کو سابقہ بیوی کو 644 ملین ڈالر دینے کا حکم دے دیا۔
صدی کی سب سے مہنگی طلاق جنوبی کوریا میں دنیا کے معروف میموری چپ بنانے والے ادارے ایس کے ہائنکس کمپنی کے ارب پتی مالک چی تے وون اور جنوبی کوریا کے سابق صدر کی بیٹی رو سو یونگ کے درمیان ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے ارب پتی کاروباری شخصیت چی تے وون کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے طلاق کے تصفیے کی رقم کم کرکے 644 ملین ڈالر مقرر کی۔
امریکی شہری کو بہترین سالگرہ کا تحفہ ، 5 ڈالر کی لاٹری سے 10 لاکھ ڈالر انعام جیت لیا
اس سے قبل سیول ہائی کورٹ نے 2024 میں انہیں اپنی سابقہ اہلیہ کو 940 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ رو سو یونگ کو جوڑے کے مشترکہ ازدواجی اثاثوں کے تقریباً ایک تہائی کے برابر نقد رقم دی جائے۔
مقامی میڈیا نے اس فیصلے کو گزشتہ 100 برس کی سب سے مہنگی طلاق قرار دیا ہے تاہم قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ابھی حتمی نہیں، کیونکہ دونوں فریقین کو دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اختیار ہے۔
دنیا کا طویل ترین فوس بال ٹیبل تیار، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
چی تے وون نے 1988 میں رو سو یونگ سے شادی کی تھی، رو سو یونگ جنوبی کوریا کے سابق صدر روتے وو کی بیٹی ہیں، دونوں کے درمیان اختلافات کے بعد چی تے وون نے 2017 میں ثالثی کی کوشش ناکام ہونے پر عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی، یہ مقدمہ 2022 مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رہا۔
