ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ خلیجی ممالک کی فضائی حدود میں پروازوں کو غیر معمولی خطرات لاحق ہیں۔
ایجنسی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں ائیر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 جولائی تک بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں، اس کے علاوہ خلیجِ عمان کے اوپر پروازیں بھی نہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔
ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث خطے کی فضائی حدود میں شہری ہوابازی کو زیادہ خطرات درپیش ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی وقت غیر متوقع فوجی پیش رفت، میزائل حملوں، ڈرونز، جنگی طیاروں اور فضائی دفاعی نظام کے ممکنہ استعمال کے باعث مسافر اور کارگو پروازوں کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے۔
ایجنسی نے تمام ایئر لائنز پر زور دیا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں، خطرات کا ازسرِ نو جائزہ لیں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متبادل فضائی راستے اختیار کریں۔
واضح رہے کہ امریکا ایران جنگ کے دوران بھی دنیا بھر سے مشرق وسطی کیلئے پروازیں متاثر ہوئی تھیں، کشیدگی کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی بحری بیڑے اور فوجی اڈوں پر حملے ، ایندھن کے ذخائر میں آتشزدگی
اس موقع پر خصوصاً خلیجی ممالک کی ائیر لائنز کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافہ بھی کر دیا گیا اس کے علاوہ کرایوں میں اضافے کی ایک وجہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ بھی تھا۔
