بھارت کے شہر جے پور میں ہونے والے مس یونیورس انڈیا 2026 کے مقابلے میں 19 سالہ کازیا لز میجو نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
کازیا لز میجو نے جے پور، راجستھان میں منعقدہ تقریب میں مس یونیورس انڈیا 2026 کا تاج اپنے نام کیا۔ کامیابی کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں ملک کا تاج واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
کازیا لز میجو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس نئی کامیابی کے سفر کا آغاز دو ایسی شخصیات کے ساتھ کررہی ہیں جو ان کے لیے بہت اہم ہیں، جبکہ پورے بھارت کی حمایت بھی ان کے ساتھ ہے۔
VIDEO | Jaipur, Rajasthan: Nineteen-year-old Kaziah Liz Mejo becomes Miss Universe India 2026.
Actress Urvashi Rautela, who was part of the jury, says, “I just want to say that the feeling was extremely good. Fourteen years ago, when I was 17-and-a-half years old, my guru and… pic.twitter.com/MzHYhvwrRF
— Press Trust of India (@PTI_News) August 24, 2026
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سفر کی شروعات اسی انداز میں کرنا چاہتی تھیں اور یہ کامیابی بھارت کے نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مس یونیورس کا تاج واپس اپنے ملک لانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
مقابلے کی جیوری میں اداکارہ اور سابق حسن مقابلہ کی فاتح اروشی روٹیلا بھی شامل تھیں۔ تقریب کے دوران اروشی روٹیلا نے اپنے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 14 سال قبل جب وہ ساڑھے 17 برس کی تھیں تو سشمیتا سین نے انہیں تاج پہنایا تھا۔
اروشی روٹیلا کے مطابق اس وقت کا احساس انہیں آج بھی واضح طور پر یاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سشمیتا سین کے ساتھ بیٹھنے سے انہیں اپنے پرانے دنوں اور مس یونیورس کے سفر کی تمام یادیں ایک بار پھر تازہ ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ سشمیتا سین نے بھی ان سے پوچھا کہ کیا انہیں وہ لمحات اور اپنا سفر یاد ہے، جس پر اروشی نے جواب دیا کہ انہیں سب کچھ بہت واضح طور پر یاد ہے۔
View this post on Instagram
اروشی روٹیلا نے کہا کہ انہیں آج بھی وہی جذبات یاد ہیں جو تاج پہننے کے وقت ان کے چہرے پر تھے اور اس وقت انہیں دنیا کی بلند ترین خوشی محسوس ہوئی تھی۔
کازیا لز میجو کی کامیابی کے بعد اب ان کی نظریں عالمی مس یونیورس مقابلے پر مرکوز ہیں، جہاں وہ بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ ان کی جانب سے تاج ملک کے نام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

