بلوچستان میں این 25 ہائی وے پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 19دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کی گئی،فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد روڈ بلاک کر کے شہریوں سے بھتہ وصول کر رہے تھے۔
خضدار میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن بھارتی حمایت یافتہ14دہشتگردہلاک
وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے ، عوام کی جان و مال، شاہراہوں اور امن کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز بلوچستان زیارت میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 ایچ ایس او سمیت 9 پولیس اہلکار شہید جب کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج مارے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت نے کہا ہے کہ مانگی فیز تھری میں دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ رات بھر دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان بھی شامل ہیں۔
دیگر شہید اہلکاروں کی شناخت عبدالباقی ولد عبدالرحمان سنجاوی، شیر محمد کواس، منصور احمد ولد محمد عمر وچہ غوسکی، سیف اللہ (اے ٹی ایف ہرنائی)، محمد اشرف سنجاوی اور آزاد خان سنجاوی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بلوچستان؛ دشت میں راستہ بھٹکنے والا کراچی کا تاجر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
