بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں واقع کثیرالمنزلہ عمارت میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ریسٹورنٹ قائم تھا، جہاں سے آگ بھڑکنے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی پولیس نے 20 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے وقت عمارت میں بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔
آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث کئی افراد عمارت میں پھنس گئے جبکہ کچھ لوگوں نے جان بچانے کے لیے بالائی منزلوں سے چھلانگیں لگائیں۔
کینیا ، اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی ، 15 طالبات ہلاک ، متعدد زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق 37 افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ پر کئی گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی اور بعد ازاں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بعض غیر ملکی شہری بھی شامل ہو سکتے ہیں، تاہم حکام نے اس حوالے سے حتمی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
