انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر سیریز چار صرف سے اپنے نام کر لی۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا ڈالے، جو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
انگلش کپتان جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، یہ جوز بٹلر کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین اننگز قرار دی جا رہی ہے۔
Record: Jos Buttler and Harry Brook have set a new world record for the highest second-wicket partnership in men’s T20Is.
The England pair added 233 runs against India in the fifth T20I, surpassing the previous record of 210 held by India’s Sanju Samson and Tilak Varma. #ENGvIND… pic.twitter.com/8eHSKzbJwM
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) July 11, 2026
کپتان ہیری بروک نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 95 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ دونوں بلے بازوں کی شاندار شراکت نے انگلینڈ کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہیری بروک اور جوز بٹلر نے 102گیندوں پر 233رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں دوسری وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ بھارت کے سنجو سیمسن اور تلک ورما کے پاس تھا، جنہوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 210 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
💥 Batting carnage from England!
💯 Jos Buttler’s stunning hundred and Harry Brook’s unbeaten 95* guide the hosts to a record 257/3 against India in Southampton 🔥 pic.twitter.com/QqYt9ill0V
— Cricinfo (@cricinfo) July 11, 2026
انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیکب بیتھل کویئی رنز نہ بنا سکے، وِل جیکس 7 اور ہیری بروک 95 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارتی بولرز کی جانب سے شیوم دوبے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرشنا ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ بھارت کی جانب سے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنجو سیمسن اور ابھیشک شرما بیٹنگ کیلئے آئے۔
ابھیشک شرما 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سنجو سیمسن 27 رنز بنا سکے، شریاس ائیر 28 رنز بنا کر ڈاسن کی گیند کیچ آؤٹ ہوئے۔
ایشان کشن نے اچھی بیٹنگ کی انہوں نے 35 گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، انہیں راشد کی گیند پر فل سالٹ نے کیچ آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے 14 رنز بنا سکے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے استعفیٰ دے دیا
بھارت کی چھٹی وکٹ تلک ورما کی گری، انہوں نے 25 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ سورینش صرف سات رنز بنا سکے، اکثیر پٹیل تین رنز بنا کر راشد کی گیند پر جیکس کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
اس طرح مقررہ بیس اوورز میں بھارت کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی، انگلینڈ کی ٹیم 56 رنز سے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت گئی۔ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ٹی 20کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز اپنے نام کی۔
بھارت 4 سال 4 ماہ 25 دن بعد ٹی20رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہو گیا، بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد انگلینڈ نمبر ون ٹیم بن گئی۔
