ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات اور اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں حالیہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق قطر، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور اردن میں موجود امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بعض حملوں میں فضائی دفاعی نظام اور فوجی تنصیبات بھی ہدف رہیں۔
مذاکرات اور سفارتکاری ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں، اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سمیت خلیجی خطے کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ کئی ممالک نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کرتے ہوئے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے عمان، قطر، کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوج کے زیر استعمال اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا،امریکی افواج
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق عمان کی بندرگاہ دُقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والے مراکز اور ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز پر شدید اور اچانک حملے کیے گئے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ قطر میں واقع العدید فضائی اڈے پر بھی بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن سے جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ ہو گیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
والد کے قتل کا بدلہ لے کر رہوں گا، خامنہ ای کے بیٹے اور موجودہ ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان
علاوہ ازیں ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اردن کے سلطان حسن ایئر بیس پر امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ایم کیو نائن (MQ-9) ڈرونز کے ہینگر کو بھی حملے میں تباہ کر دیا گیا۔
