اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جن کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل ڈیزل 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر تھا۔
وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو جائے گا۔
