ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیراحمد بابرکا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آج سےبارشوں کاامکان ہے۔
ہم نیوزکے پروگرام ’’صبح سے آگے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارشوں کےباعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کے تیزبہاؤ کاامکان ہے۔
این ڈی ایم اے کا ملک میں بارشوں کا الرٹ جاری
مختصر دورانیے کی مون سون بارشوں کی شدت زیادہ ہوگی،درجہ حرارت کی و جہ سے بالائی علاقوں میں موسم کی شدت کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے،لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔
گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباداور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے ، اسی طرح شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ ، خوشاب اور سرگودھا میں بھی بارش متوقع ہے،دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاو ٔمیں اضافہ ہو گا،سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاط کریں۔
موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
ترجمان موٹروے پولیس نے بھی مسافروں اورسیاحوں کو غیرضروری سفرسےگریز کی ہدایت کردی،بارش کےباعث شاہراہوں اورموٹرویزپرپھسلن اورحدنگاہ متاثر ہونےکاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بارش کےدوران رفتارکم اورباہمی فاصلہ برقراررکھیں،شمالی علاقوں کےمسافرروانگی سےقبل سڑکوں کی صورتحال معلوم کریں۔
