لاہور: پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں اہم انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے متعدد سینئر افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد پرویز کو ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر تعینات کردیا گیا ہے ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ وفنانس علی بخاری کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) تعینات کر دیا گیا ہے اس حوالے سے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نوید احمد کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کا پہلے سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
بلوچستان حکومت میں بڑا فیصلہ، عبدالرحمٰن کھیتران وزارت سے ہٹا دیئے گئے
تاہم ان کی نئی تعیناتی یا آئندہ ذمہ داری کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف محکموں میں استعداد کار بہتر بنانے کے سلسلے کی کڑی ہیں۔ مزید تبادلوں اور تعیناتیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
