کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران کو صوبائی کابینہ سے ہٹانے کی سمری منظور کرتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
گورنر کی منظوری کے بعد عبدالرحمٰن کھیتران کی وزارت ختم ہو گئی اور وہ اب بلوچستان کابینہ کا حصہ نہیں رہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کرتے ہوئے عبدالرحمٰن کھیتران کو صوبائی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔

اس فیصلے کے بعد متعلقہ حکام نے ڈی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی کارروائی بھی مکمل کر لی،ڈی نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی عبدالرحمٰن کھیتران کی بطور صوبائی وزیر تمام آئینی و انتظامی ذمہ داریاں ختم ہو گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، میرپور ڈویژن کے نائب صدر نے پارٹی چھوڑ دی
حکومتی حلقوں کے مطابق کابینہ میں رد و بدل کے سلسلے میں مزید فیصلوں کا بھی امکان موجود ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ عبدالرحمٰن کھیتران بلوچستان کی سیاست میں ایک اہم سیاسی شخصیت سمجھے جاتے ہیں اوروہ مختلف ادوار میں صوبائی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں تاہم تازہ فیصلے کے بعد وہ اب صوبائی کابینہ میں شامل نہیں رہے۔
