وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔
پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد: 3 جولائی 2026.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ ایران، وزیرِ اعظم ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہءِ ایران کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہوگئے. اسپیکر قومی اسمبلی سردار… pic.twitter.com/qIKbHIkjEm
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 3, 2026
وزیراعظم پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم اپنے دوطرفہ دورۂِ ترکیہ کیلئے تہران سے استنبول روانہ ہونگے۔
شہید آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس کیلئے انتظامات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
ابھی شہید کی میت گرینڈ مصلیٰ پہنچا دی گئی ہے،اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
نماز جنازہ کے بعد ان کا جسد خاکی تہران سے قم پھرنجف اورکربلا لے جایا جائے گا۔ پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔
