وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی انسانی وقار اور حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، اوور کراؤڈنگ کا بحران حل کرنے اور جیل ریفارمز کے لیے پلان پیش کیا گیا۔ننکانہ صاحب جیل کو جلد مکمل کرنے کے لیے 1.3 ارب روپے کے فنڈز منظور کرلئے گئے۔سمندری اور ننکانہ صاحب جیلوں کو رواں سال ستمبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
میں نے جیل کاٹ کر جو دیکھا، اسی لئے اصلاحات کیں، مریم نواز
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیلوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے 27 اضافی بیرکوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،چنیوٹ اور مری میں بھی نئی جیلوں کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور پنڈی بھٹیاں سمیت پنجاب کی 5 بڑی جیلیں سولرائزڈ کردی گئی ہیں ، 2027تک جیلوں کی گنجائش کو مزید بڑھا کر43ہزار718تک پہنچایاجائےگا۔
اجلاس میں جیلوں میں بخشی خانے کے لیے میٹرس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 بخشی خانوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جیل اسپتالوں کی انسپکشن کا نظام نافذ ہے،جنوری سے جون تک 91ہزار قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ اور علاج مکمل کیا گیا،قیدیوں کی ذہنی صحت کی بہتری کے لیے 74 پروفیشنل ماہرِ نفسیات ہائرکئے گئے ہیں۔
اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں، مریم نواز
قیدیوں کو ان کی فیملیز سے پی سی او کے ذریعے ہر ہفتے 80 منٹ کی آڈیو گفتگو کی سہولت موجود ہے،قیدیوں کے لیے بہترین اور معیاری ہفتہ وار ڈائٹ چارٹ اجلاس میں پیش کیا گیا۔جس میں بتایا گیا کہ قیدیوں کو دن میں 3 مرتبہ معیاری کھانافراہم کیا جارہا ہے۔
مذہبی تہواروں پر قیدیوں کے لیے خصوصی اور وی آئی پی مینو فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،مریم نواز نے جیلوں میں کھانا پکانے کے حالات اور ہائیجین کی انسپکشن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے “وزیراعلیٰ قیدی ویلفیئر اسٹورز” قائم کر دیئے گئے ہیں ، قیدیوں کے لیے جیلوں میں خصوصی ہائیجین کٹس اور بہتر ٹوائلٹس کی فراہمی جاری ہے۔
لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 3 نئی خواتین جیلیں قائم کی جا رہی ہیں،جیلوں میں ماؤں اور 6 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیےغذائی تحفظ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جووینائل جیلوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی،قیدی بچوں کے لیے بیڈنگ، پلے ایریاز، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کا انتظام ہے۔
ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،مریم نواز کی ہدایت
لٹریسی پروگرا م کے تحت جیلوں میں 4ہزار 141 قیدی تعلیم کے لیے رجسٹرڈ ہیں ، پنجاب کی جیلوں میں 30 ہزار قیدیوں کو تعلیم اور دینی تربیت فراہم کی جا رہی ہے،پنجاب کی 15 جیلوں میں مارکیٹ اورینٹڈ “جیل انڈسٹری” کامیابی سے آپریشنل ہے۔
جیلوں میں رمیشن مینجمنٹ سسٹم اور مفت بائیومیٹرک ویری فکیشن نظام متعارف کرایا گیا ہے ، انٹیگریٹڈ کرمنل سسٹم کوآرڈینیشن کے تحت سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کردیا گیا ہے۔
غریب قیدیوں کو کیسز لڑنے کے لیے “لیگل ایڈ ایجنسی” کے ذریعے مفت قانونی امداد کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی منتقلی کے لیے 30 جیل وینز کو ایئر کنڈیشنڈ بنانے،جیل وینز میں واش روم، کیمرہ اسکرینز اور بیک سپورٹ سیٹیں فراہمی کی ہدایت بھی کی گئی ۔
بلوچستان میں بے گناہ شہریوں اور محافظوں کا خون بہانے والوں نے انسانیت پر وار کیا، مریم نواز
عدالتوں میں تیز رفتار ٹرائل اور موثر پروبیشن و پیرول سسٹم پر کام شروع کر دیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جیل کی ایک ایک چیز سے خود کو ریلیٹ کر سکتی ہوں۔
