وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پیرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پیرا کی کارکردگی، ڈیجیٹلائزیشن اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔
پیرا فورس کی جانب سے شہری پر تشدد، ویڈیو سامنے آ گئی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلر کہار میں پیرا ٹریننگ اکیڈمی پر کام شروع ہے۔جون 2027 تک پیرا کی مستقل بھرتیاں مکمل ہوں گی،پیرا میں شفافیت کیلئے انٹرنل افیئرز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں پیرا کارروائیوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ریکوزیشن لازمی قرار دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرا پورٹل مزید فعال بنانےاور ڈی جی پیرا کو عوامی رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا کا 99 فیصد کنوکشن ریٹ کارکردگی کا ثبوت ہے،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں،پیرا کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اس کاہرایکشن عوام دوست ہونا چاہیے۔
مریم نواز کی پیرا فورس میں شفافیت اور عوامی خدمت بہتر بنانے کی ہدایت
کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال برداشت نہیں ہوگا،پیرا ریکوزیشن رولز کے مطابق کارروائی یقینی بنائے،قانونی کارروائی میں مزاحمت کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔
انویسٹی گیشن افسر کا تبادلہ سفارش پر نہیں ہوگا،پیرا شاندار کام کر رہی ہے، عوامی رابطے میں بہتری لائی جائے۔
