شہر قائد کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں فائرنگ سے زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔
کراچی: چائے نہ پلانے پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار
کورنگی میں فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،جاں بحق نوجوان محنت کش تھا، موٹر سائیکل پر پھیری کا کام کرتا تھا۔
ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتول نوجوان کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی۔
کراچی،سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں،5مبینہ دہشتگردگرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو مقتول نوجوان کا موبائل فون لے گئے، اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے،ڈاکو کسی اور شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے ،ملزم جس گاڑی پر سوار تھے اسکا ریکارڈ کلیئر ہے ۔
اہلخانہ کے مطابق مقتول نوجوان کورنگی 6 کا رہائشی اورآبائی تعلق جنوبی پنجاب سے تھا ،مقتول نوجوان اپنے کزن کے ہمراہ اللہ والا ٹاون میں پھیری کر رہا تھا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی عرفان سموں کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ یرغمال
اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ڈاکوؤں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے ،واضح رہے کہ رواں برس دوران لوٹ مار قتل افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔
