مانسہرہ کے سیاحتی علاقے ناران میں ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی۔
پولیس کے مطابق چار دوست گاڑی کو دریا سے گزار کر ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گاڑی دریا میں بہہ گئی۔
ٹک ٹاک کا جنون
عثمان ورک 777 سلطان ورک 777 مشہور ٹک ٹاکر ناران میں خطرناک حادثے کا شکار
ڈالا ڈوب گیا لوگوں کو بچا لیا گیاناران: بروقت ریسکیو کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا
الحمدللہ! ناران کے قریب سیاحتی مقام دھم دھمہ میں دریائے کنہار کے کنارے ایک ویگو ڈالا ٹک ٹاک بناتے دریا… pic.twitter.com/O3xckB2vXT
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) June 30, 2026
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو بچا لیا۔ ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق دریا میں بہہ جانے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
