کراچی: شہر قائد میں چائے نہ پلانے کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز صدر کے ایک ہوٹل پر دو دوستوں عباس اور جہانزیب کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بات بڑھنے پر ملزم عباس نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں جہانزیب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، تاہم صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کا معمہ حل کر لیا اور ملزم عباس کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جہانزیب رکشہ ڈرائیور تھا جبکہ گرفتار ملزم عباس صدر کے علاقے میں ریڑھی پر پھل فروخت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی پالیسی سے متصادم بیانات پر سینیٹر ڈاکٹر زرقاء کو شوکاز نوٹس جاری
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
