فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راونڈ آف 32 میں میکسیکو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راونڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میکسیکو نے میچ کے دوران عمدہ کھیل پیش کیا اور دو گول اسکور کرکے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ایکواڈور کوئی گول نہ کر سکا، اس شکست کے ساتھ ہی ایکواڈور کی میگا ایونٹ میں مہم اختتام پذیر ہو گئی۔
اس کامیابی کے بعد پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، جو اگلے مرحلے میں اس کا حریف بنے گا۔
اس کے علاوہ ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ایران فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوا یا کیا گیا؟ الجیرین کپتان کے بیان نے ہلچل مچا دی
ڈیلاس فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا پہلا گول ناروے کے انتونیو نووا نے کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر ناروے کی برتری رہی۔
دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ کے ڈیالو نے 74ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کیا۔ میچ کے اختتام سے قبل ایئرلنگ ہالینڈ نے گول کرکے ناروے کو فتح دلوا دی۔
