دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونا 2300 روپے سستا ہوا تھا، دو دن میں سونے کے نرخ میں 6400 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 41 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 24 ڈالر پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوحا میں ایران امریکا ممکنہ مذاکرات ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
ادھر چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے بڑھ کر 6349 روپے ہو گئی۔
