پاکستان تحریک انصاف نے9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ اور کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہیں، انہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر غیرقانونی حراست اور سخت سزاؤں کا سامنا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور اُن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد الحمداللہ حیات ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے کی خاطر قید و صعوبت کی قربانی دے رہی ہیں۔
عوام کسی افواہ پر کان نا دھرے۔— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) June 30, 2026
ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور اُن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد الحمداللہ حیات ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے کی خاطر قید و صعوبت کی قربانی دے رہی ہیں۔عوام کسی افواہ پر کان نا دھرے۔

شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ پر یقین نہ کریں کیونکہ یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں۔
تحریک انصاف نے اعلامیے میں بتایا کہ جیل حکام نے بھی تصدیق کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ہے جس سے عدالت اور جیل حکام آگاہ ہیں۔

یاد رہے سماجی رابطوں کی سائٹس پر یہ خبر زیر گردش تھی کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملیں۔
