ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان صوبے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 29 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنتہ الخوارج کی کمین گاہوں پر کارروائیاں کی گئیں۔
عطاء تارڑ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر فتنتہ الخوارج کے 29 کارندے ہلاک کر دیے۔ دہشت گردوں کے مراکز میں ذخیرہ کیا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔
In the aftermath of recent multiple terrorist incidents inside Pakistan against the innocent people of Khyber Pakthunkhwa, Balochistan and Pakistan Rangers (Sindh) Camp, Karachi, a well planned intelligence based ground operation was carried out by security forces along… pic.twitter.com/bIcbXOpWxW
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) June 28, 2026
وزیر اطلاعات نے کہا کہ 28 جون کو سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا ، جس میں خارجی کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشت گردوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تھا۔
سکیورٹی فورسز نے آپریشن غضب للحَق کے تحت پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے اور مراکز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
افغانستان میں ٹریننگ ملی،پاکستان رینجرز سندھ کیمپ حملے میں ملوث زخمی دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات
عطاء تارڑ نے کہا کہ حالیہ خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور رینجرز کیمپ کراچی پرحملوں کے جواب میں کارروائی کی گئی ،
ملکی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، امن کی کوششوں کا مطلب کمزوری نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے وژن عزمِ استحکام کے تحت اینٹی ٹیررازم آپریشنز تب تک جاری رہیں گے جب تک غیر ملکی پیسےاور حمایت سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں بند نہیں ہو جاتیں۔
