وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں پاکستان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور ایسے موقع پر آیا ہے جب خطے میں ایک جنگ جاری تھی، ایرانیوں نے سنتِ حسینؓ اور کربلا کے شہدا کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ایرانیوں کی استقامت اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ہمیں حق، صبر اور اصولوں پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے، جبکہ موجودہ حالات میں بھی امن، انصاف اور انسانی اقدار کو ترجیح دینی چاہیے۔
دہشتگردی کا منبع افغانستان ، امریکا سمیت سب ہمیں استعمال کرکے چلے گئے ، خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ن کشیدگی کم کرنے اور بات چیت کے راستے ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کیا، جس سے ملک کا عالمی وقار بلند ہوا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عالم اسلام میں ایک نیا اتحاد سامنے آ رہا ہے ،پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران، فلسطین اور لبنان کے عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین ایک آزاد ریاست بنے گا ، دعا ہے امت مسلمہ ایک پرچم تلے متحد ہو جائے۔
افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا کہ لبنان اسرائیلی ظلم و ستم سے نجات پائے گا، جبکہ جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں آزادی نصیب فرمائے۔
