آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں پیٹرول کی ممکنہ قلت سے متعلق حکومت کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
وزیر پیٹرولیم کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 370 ہزار ٹن پیٹرول کا ذخیرہ ہے جو صرف 15 روز کیلئے کافی ہو گا۔
او سی اے سی کے مطابق کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کے باعث درآمدی پیٹرول مارکیٹ میں نہیں پہنچ پا رہا، جس کے باعث اندرون ملک اور بالائی علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین، حکومت کا نیا طریقہ کار سامنے لانے پر غور
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مالی دباوٴ کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مشکلات کا شکار ہیں ، تیل کمپنیوں کے 66 ارب 70 کروڑ روپے کے واجبات فوری ادا کیے جائیں۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے مزید کہا کہ پیٹرولیم درآمدات پر بڑھتے اخراجات سے صنعت کی ضروریات میں اضافہ ہو گیا، فوری مالی ریلیف نہ ملا تو پیٹرولیم مصنوعات کی بروقت درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
