پشاور کے علاقے تہکال میں گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کے جسد خاکی نکال لیے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
ایچ نائن بازارمیں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری رپورٹ آگئی،اہم انکشافات
ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ مکان کے ہال میں لگی جہاں فرنیچر،میٹرس وغیرہ موجود تھے۔ جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور پورا گھر دھویں سے بھر گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سراج عمر 55 سال، اہلیہ عمر 40 سال، حنایا عمر 9 سال، حریرہ عمر 11 سال، منہال عمر 3 سال اور حسنین عمر 4 سال شامل ہیں۔
افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ اہلِ محلہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کے ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔
