فیفا ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز 2-1 فتح کے بعد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی ٹیم ممکنہ تادیبی کارروائی کی زد میں آ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے اختتام پرارجنٹینا کے چند کھلاڑیوں نے میدان میں ایک بینر آویزاں کیا جس پر ہسپانوی زبان میں “Las Malvinas Son Argentinas” (مالویناس/فاک لینڈ جزائر ارجنٹینا کے ہیں) درج تھا۔ یہ نعرہ برطانیہ اور ارجنٹینا کے درمیان فاک لینڈ (مالویناس) جزائر کے دیرینہ تنازع سے متعلق ایک سیاسی مؤقف سمجھا جاتا ہے۔

فیفا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اسٹیڈیم کے اندر سیاسی نوعیت کے پیغامات یا مظاہرے ممنوع ہیں، اسی لیے ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن یا متعلقہ کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم فیفا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان یا سزا کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ارجنٹینا یا اسپین، فٹبال ورلڈ کپ کون جیتے گا؟پرانی پیشگوئی وائرل
برطانوی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگر فیفا اس اقدام کو اپنے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے تو ارجنٹینا کو جرمانے، وارننگ یا دیگر تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم فائنل میں ٹیم کی شرکت فی الحال متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔
یاد رہے کہ ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنائی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
