نان فائلرز پر عائد سرچارج میں نمایاں اضافہ کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی ترمیم منظور کی گئی ،دواسازی، کھاد، چینی اور الیکٹرانکس کے ڈسٹری بیوٹرز کیلئے کم از کم ٹیکس شرح 0.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا اور عالمی مہنگائی کی لہر سے بچایا، وزیرِ اعظم
اسی طرح فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی خلاف ورزی پر جان بوجھ کر اقدام ثابت کرنا لازمی قرار دینے کی ترمیم منظور کی گئی،رجسٹرڈ شخص کو نامزد آڈیٹر پر 15 روز کے اندر اعتراض اٹھانے کا قانونی حق دے دیا گیا۔
ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم سے منسلک صنعتوں کو بجٹ میں خصوصی رعایت دینے کی ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے متعلق شق 3 فنانس بل سے حذف کردی گئی،اثاثے ضبط کرنے سے قبل متاثرہ فریق کو مؤقف پیش کرنے کا حق دے دیا گیا۔
کسٹمز اور ٹیکس مقدمات کی کمیٹی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو بطور غیر ووٹنگ رکن شامل کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی ،اسٹیل سیکٹر کیلئے بجلی کے فی یونٹ استعمال کی بنیاد پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا نظام منظور کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی اہم ملاقاتیں، بجٹ اور سفارتی کامیابیوں پر خراجِ تحسین
ڈیجیٹل اور پی او ایس سے منسلک جوتوں کے کاروبار کو خصوصی رعایت دینے کی ترمیم منظور کرلی گئی ،پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ یکم جولائی 2027 سے مؤثر ہوگی۔
دیگر ایئر لائنز کیلئے بھی طیاروں اور پرزہ جات کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کی ترمیم منظور کرلی گئی،درآمدی موبائل فون پر ٹیکس اقساط کی ادائیگی کی ترمیم منظور ہوگئی۔
