گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔
پیپلز پارٹی کے 13، ن لیگ کے 9 ارکان نے حلف اٹھایا، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ اب اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
نومنتخب ممبران گلگت بلتستان اسمبلی نے حلف اٹھالیا #gilgitbaltistan #assembly #members #oathtaking #ceremony #wtv pic.twitter.com/TrNW8LucuU
— WAJAHAT ALI (@wajahatgilgiti) June 22, 2026
اسپیکر گلگت اسمبلی نے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی ، بعد ازاں جی بی اسمبلی کا اجلاس دن آج 3 بجے دن تک ملتوی کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گلگت کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کا نوٹی فکیشن عدالتی احکامات کے باعث تاحال جاری نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث ان نشستوں پر نمائندگی کا مرحلہ مکمل نہیں ہو سکا۔
