وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے9مئی سے ابھی بھی کچھ نہیں سیکھا،نو مئی سے متعلق آڈیو ویڈیو ثبوت موجود ہیں،پی ٹی آئی والوں کے مطابق نو مئی کو ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، جب ثبوت مانگو تو ان کے پاس کچھ نہیں ہوتا۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جب باہر نکلتے ہیں تو گولی کی بات کرتے ہیں، ہم اس زبان میں گفتگو نہیں کریں گے جس زبان میں یہ گفتگو کرتے ہیں،پی ٹی آئی ارکان کے منہ سے کرپشن کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔
ایران امریکا کشیدگی کے باعث تیل مہنگا ہوا، عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی ارکان دباؤ میں ہیں،اپوزیشن والے بیچارے بہت پریشر میں ہیں،بے بنیاد الزام تراشی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ،پی ٹی آئی ارکان کی تقریر بغاوت سے شروع اور ہتھیار پر ختم ہوئی باجی علیمہ ان کے ساتھ جو کرتی ہیں، معلوم ہے۔
بطور سیاسی کارکن اپوزیشن کیساتھ دلی ہمدردی ہے ،سیاسی تنقید سر آنکھوں پر لیکن جھوٹ بالکل بھی قبول نہیں،مریم نواز نے پنجاب کے لیے 100 سے زیادہ منصوبے شروع کیے،کیا ان لوگوں کوپشاور کی محرومیاں نظر نہیں آرہی؟ع
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کاآغاز کیاگیا جو انقلابی اقدام ہے ،1100الیکٹرک بسوں کانیا بیڑا بھی جلد پنجاب پہنچ جائےگا،خانیوال اور لیہ میں بھی الیکٹرک بسوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
جنوبی پنجاب کے طلبہ میں 33 ہزار سے زائد وظائف تقسیم کیے جا چکے ہیں،الیکٹرک بسیں چلانے پر پنجاب کے عوام وزیراعلیٰ کو دعائیں دے رہےہیں،پنجاب میں طالبات کو الیکٹرک بائیکس دی گئی ہیں۔
خیبر پختونخوا سے کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں، عظمیٰ بخاری
کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیے جا رہے ہیں،الیکٹرک بسیں عوام کو سہولت مہیا کررہی ہے،ایک شخص کہتا تھا سڑکیں بنانےسے قوموں کی ترقی نہیں ہوتی،سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی تو پھر آپ کو وہ ترقی کیوں چاہیے۔
یہ کہتےہیں ہم درست مینڈیٹ سے آئے ہیں باقی سب غلط ہیں،یہ صرف سوشل میڈیا پر باتیں کرتے ہیں۔
