ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں ایران کا اعلیٰ سطحی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس وفد کو “میناب 168” کا کوڈ نام دیا گیا ہے ۔ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سینئر رکن علی باقری، مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔
اتوار کو ایران کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب صدر
سوئٹزرلینڈ آمد پہنچنے کے بعد ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میناب کے معصوم بچوں اور ایران کے شہداء کی یاد ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور وہ ہر فیصلے کو اس ذمہ داری کے احساس کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
ایرانی چیف مذاکرات کار نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ شہداء اور ایرانی عوام کے سامنے شرمندگی کا باعث نہیں بنیں گے، دعا ہے عزت کے ساتھ اپنے ان دوستوں سے جا ملوں جن کا بے صبری سے انتظار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ، ایران سے ڈیل میں پاکستان نے مدد کی ، ٹرمپ
باقر قالیباف نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ وہ اس مشن کو عزت اور وقار کے ساتھ مکمل کریں اور اپنے ان عزیزوں سے جا ملیں جن کا انتظار ہے۔
واضح رہے مذاکرات میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
