واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات اچھے چل رہے ہیں۔ اور اتوار کو ایران مذاکرات ممکن ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران سے مذاکرات کے لیے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔ اور ایران کے ساتھ معاملات اچھے چل رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ میں بھی سوئٹزرلینڈ جا سکتا ہوں۔ اور میرا اگلے چند دنوں میں سوئٹزرلینڈ کا دورہ متوقع ہے۔ اتوار کو ایران مذاکرات ممکن ہیں۔ پرامید ہیں کہ ہم جنگ بندی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ، ایران سے ڈیل میں پاکستان نے مدد کی ، ٹرمپ
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایک موقع دینے جا رہے ہیں۔ اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کر رہا ہے۔
