اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے اہم مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں امریکا اور ایران کے نمائندے شریک ہوں گے۔ جبکہ پاکستان اور قطر ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ثالث کے طور پر اپنے ذمہ دارانہ کردار کو جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے سہولت کاری جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی ایران پہنچ گئے، عباس عراقچی سے ملاقات
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ عمل خطے میں کشیدگی میں کمی اور فریقین کے درمیان سفارتی رابطوں کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ جبکہ مذاکرات کا مقصد باہمی فہم و فراست کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا ہے۔
