صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں 22 جون تک بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے جس سے چترال، سوات، دیر، کوہستان اور مانسہرہ میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ان اضلاع کی انتظامیہ کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔
بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد، بالائی سندھ اور شمال اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ شمال مشرق بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
