وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سندر کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گر کر ایک بچے کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
لاہور میں الیکٹرک ٹرام کب چلے گی؟اعلان کردیا گیا
مریم نواز نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچے کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے صبر و استقامت کیلئے دعا بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ کھلے مین ہولز اور دیگر خطرناک مقامات کی فوری نشاندہی کرکے انہیں محفوظ بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
