وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرکا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹرام کا کنٹریکٹ پراسیس مکمل ہوچکا ، پروکیورمنٹ کا مرحلہ جاری ہے،نئے مالی سال میں لاہور کی سڑکوں پر آپ کو الیکٹرک ٹرام دوڑتی نظر آئے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے الیکٹرک ٹرام کےلئے پورا پورا میٹرو سسٹم بننا تھا،ابھی اسکو ملتوی کیا ہے۔
الیکٹرک ٹرام کے لئے درخت نہیں کاٹے جائیں گے،ٹرام کا مجوزہ روٹ سی بی ڈی سے شروع ہو کر جیل روڈ،مال روڈ سے استنبول چوک پر اختتام پذیر ہو گا۔
