بھارتی کھلاڑیوں کو سری لنکا اے سے شکست برداشت نہ ہوئی ، ہاتھا پائی پر اتر آئے۔
دمبولا میں کھیلی گئی ون ڈے سہ فریقی سیریز کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو سپر اوور میں شکست دے دی۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔
میچ مقررہ 50 اوورز کے بعد برابر رہا جس کے بعد فاتح کے تعین کے لیے سپر اوور کرایا گیا۔ سری لنکا اے نے سپر اوور میں 16 رنز بنائے، جبکہ جواب میں بھارت اے صرف 9 رنز ہی بنا سکی۔ سری لنکن نوجوان فاسٹ بولر کوگاتھاس ماتھولن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو ہدف حاصل کرنے سے روک دیا۔
میچ کے بعد سری لنکا کے وِشن ہالامباگے اور بھارت کے ویبھاؤ سوریا ونشی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا جو بعد ازاں دھکم پیل میں تبدیل ہوگیا، ہاتھ پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، صورتحال اس وقت قابو میں آئی جب سری لنکا اے کے وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کیا۔
A clipped video of Vaibhav Suryavanshi is going viral but full video tells different story.
Both Indian players were walking calmly before they were provoked or abused from behind.
Vaibhav reacted afterwards, but that part was clipped & made viral. pic.twitter.com/G9l0mwvMLc
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) June 15, 2026
میچ کے آخری لمحات بھی ڈرامائی رہے، سری لنکا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 5 رنز درکار تھے، تاہم بھارتی فاسٹ بولر ارشد خان نے صرف 4 رنز دیے اور میچ ٹائی ہوگیا، روشنی کم ہونے کے باوجود دونوں ٹیموں اور امپائرز کی رضامندی سے سپر اوور کرایا گیا۔
سپر اوور کے دوران بھی تنازع سامنے آیا جب ارشد خان کی آخری گیند پر آؤٹ ہونے والے سری لنکن بلے باز اوشکا فرنینڈو کے خلاف فیصلہ ٹی وی امپائر نے اونچی فل ٹاس قرار دیتے ہوئے نو بال میں تبدیل کر دیا، جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو دوبارہ میدان میں واپس آنا پڑا۔
میچ میں بھارت اے کو 10 پینلٹی رنز کا نقصان بھی اٹھانا پڑا جب امپائرز نے وپراج نگم کو پچ کے خطرناک حصے پر دو مرتبہ دوڑنے پر سزا دی۔ نتیجتاً سری لنکا اے نے اپنی اننگز کا آغاز 10 اضافی رنز کے ساتھ کیا۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں کر دیں
اس کامیابی کے بعد سری لنکا اے سہ فریقی سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت اے اور افغانستان اے کے 2، 2 پوائنٹس ہیں۔
