تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اپنے شہدا کے مشن کو جاری رکھے گا اور اپنے مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد باقر قالیباف نے گزشتہ برس کی 12 روزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور امریکا و اسرائیل پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران عام شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا جو ناقابل قبول ہے۔ ایران اپنے شہدا کی قربانیوں سے حوصلہ حاصل کرتے ہوئے ملک کی سربلندی اور حتمی کامیابی تک اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔ اور کبھی اپنی منزل یا مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ جنگ، جنگ بندی اور دوبارہ جنگ جیسے سلسلے کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور اب ملک اپنی حکمت عملی کے تحت سفارت کاری اور دفاع دونوں کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک
انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو ایران کی مسلح افواج فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
