مری انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، مری بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی،ڈپٹی کمشنر مری نے آرڈر جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مری اور مضافات میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں اور آبشاروں پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی،ندی نالوں، ڈیمز اور تفریحی مقامات پر نہانے اور سوئمنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، جھاڑیوں اور زرعی باقیات جلانے پر پابندی
کورنگ نالہ، چھتر پارک، سملی ڈیم اور نیلا ساندھ کوٹلی ستیاں جانے پر پابندی ہوگی،دریائے جہلم پر بریٹی، تائیں ڈھلکوٹ، بیسن واٹر فال اور کرور ڈیم بھی بندش کی زد میں آگئے۔
دفعہ 144 کا نفاذ 6 جون سے 5 جولائی 2026 تک 30 روز کے لیے رہے گا،انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مجسٹریٹ عدالتوں کے ذریعے سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
