ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 56 فیصد کی معمولی کمی ہوگئی ،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 14.75 فیصد ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ مہنگی،صرف 10 سستی ہوئیں،ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 28.16 فیصد،آلو 21.91 فیصد مہنگے ہوئے،گزشتہ ہفتے میں ٹماٹر 9.56 فیصد،کیلے1.20 فیصد مہنگے ہوگئے،ہفتہ وار بنیادوں پر ویجیٹیبل گھی کی قیمت 0.91 فیصد بڑھی۔
حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ
ایک ہفتے میں تازہ دودھ 0.61 فیصد،گندم کا آٹا 0.59 فیصد مہنگا ہوا،سالانہ بنیادوں پر پیاز 100.68 فیصد،گندم کا آٹا 59.88 فیصد تک مہنگا ہوا۔
سالانہ بنیادوں پر بجلی کی قیمت 59.40 فیصد تک بڑھی،جبکہ ایل پی جی 57.09 فیصد،پیٹرول 50.60 فیصد تک مہنگا ہوا،ہفتہ وار بنیادوں پر صابن،دہی،سگریٹس بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن 9.48 فیصد،لہسن 9.13 فیصد تک سستا ہوا،گزشتہ ہفتے میں ڈیزل 7.01 فیصد،پیٹرول 6.80 فیصد تک سستا ہوا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا انتباہ، مہنگائی 7 فیصد تک جانے کا امکان
ایک ہفتے کے دوران چنا دال 0.38 فیصد،ماش کی دال 0.34 فیصد سستی ہوئی،دال مونگ ،سرسوں کا تیل ،بڑا گوشت اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
