اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی تحقیق کے فروغ کے لیے طلبا کو چین اور آسٹریلیا بھیجا جا رہا ہے۔ تاکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور تحقیق سے استفادہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسوں میں اضافے کے بجائے ٹیکس انفورسمنٹ بہتر بنانے اور ٹیکس چوری کی روک تھام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ کوشش ہے عوام پر کم سے کم مالی بوجھ ڈالا جائے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کیا جائے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
انہوں نے نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ تنقید برائے تنقید کے بجائے ملکی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
