تہران، ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور الوداعی تقریبات کے لیے تین روزہ خصوصی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان تقریبات کے انعقاد کے لیے تہران، قم اور مشہد کو مرکزی میزبان شہروں کے طور پر حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کی آخری رسومات کے سلسلے میں مختلف مذہبی اور سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عوام، مذہبی شخصیات اور سرکاری حکام کی شرکت متوقع ہے۔
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کئے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے ، ایران
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران میں مرکزی الوداعی تقریب اور تدفین کے مقام کا حتمی اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تقریبات ذوالحجہ کے آخری ایام یا محرم الحرام کے آغاز میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، متوقع عوامی شرکت کے پیش نظر تہران اور اس کے اطراف کے شہروں میں سکیورٹی، ٹریفک اوردیگرانتظامی امور کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ الوداعی اورتدفینی تقریبات میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
